6

عمران خان کی تقریر ملک دشمنوں سے ہضم نہ ہوئی ، پاکستان کے بڑے شہر میں بم دھماکہ

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی تقریر ملک دشمنوں سے ہضم نہ ہوئی ، پاکستان کے بڑے شہر میں بم دھماکہ۔۔ شہادتوں کی اطلاعات! معروف سیاستدان بارے افسوسناک خبر ۔۔۔ چمن میں تاج روڈ پر بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کوآگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن میں مال روڈ پر بم دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی

کہ عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد ایک گاڑی کو آگ بھی لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جب دھماکا ہوا تو لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے میں جے یوآئی کے مرکزی رہنماء مولانا حنیف بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں