4

محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال کی بڑی کاروائیاں ،616کنال زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

Spread the love

ساہیوال: محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال کی بڑی کاروائیاں ،616کنال زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار، مالیت 24کروڑ 25لاکھ روپے ،مختلف انکوائریز میں 16لاکھ 59ہزار روپے بھی ریکور کئے -تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال شفقت اللہ مشتاق کی ہدایت پر سرکل آفیسر ساہیوال تقی عباس اختر نے انکوائری نمبر 39/19 میں سرکاری زرعی اراضی 616 کنال جسکی مالیت 24 کروڑ 25لاکھ روپے ہے ناجائز قابضین اسد محمود ولد فاضل، خالد فرید ولد غلام فرید، سید رضاعباس ولد غلام عباس ساکنائے 113/7R ، ناصر مقصود ولد مقصود احمد، منیر احمد ولد محمد شفیع، محمد عاشق ڈوگر ولد محمد دین ساکنائے 110/111/7R اور وحید حسن ولد ظفر حسین سکنہ 114/7Rسے معہ عملہ ریونیو و نہر واگزار کروا کر سب ڈویڑنل آفیسر محکمہ نہر LBDC ساہیوال کے حوالے کی دی -اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن پاکپتن محمد سوار خاں نے انکوائری نمبر 645/17 میں کلیانہ بائی پاس روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال پر 124924 روپے کا نقصان ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروایا، تقی عباس اختر سرکل آفیسر ساہیوال نے سورس رپورٹ میں 1359444 روپے نادہند گان کمرشل و کنورڑن فیس ساہیوال سے تیمور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے، عامر سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اوکاڑہ کی انکوائری نمبر 512/18 میں 174635 روپے نادہند گان کمرشل و کنورڑن فیس اوکاڑہ سے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے جبکہ مزید کاروائیاں جاری ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں