4

بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔DPOساہیوال

Spread the love

بچے ہمارا مستقبل ہیں۔والدین اور استاتذہ بچوں کے روز مرہ کے معاملات پر ان سے گفتگو کریں۔بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہے۔ بچوں سے زیادتی میں ملوث درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء

س

اہیوال (63نیوز ساہیوال) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے تمام SHOsکو ہدایات ہدایات جاری کی ہیں کہ طلبہ و طالبات اور عوام الناس میں چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز کیا جا ئے۔اس مہم کے تحت تمام SHOsضلع ہذا کی جانب سے مقامی سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کم سن بچوں، طلبہ و طالبات میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں۔اور آگاہی پمفلیٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔جبکہ اساتذہ کے ساتھ اس سلسلہ میں خصوصی میٹنگز کرکے ان کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں ہمارے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ان کی حفاظت ان کے والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔آگاہی کے ذریعہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ایسے درندہ صفت اور شر پسند عناصر سے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو جنسی درندگی اور جسمانی تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے ساہیوال پولیس ہر دم کوشاں ہے۔اس مہم کے تحت بچوں،والدین اور اساتذہ میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے بچوں کے ساتھ کسی مشکوک شخص کی جانب سے ایسی حرکت اگر نوٹس میں آئے تو فوری پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دی جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں