6

نیا بلدیاتی نظام عوام کے بنیادی مسائل فوری حل کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوگا.کمشنر ساہیوال

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن

نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کے بنیادی مسائل فوری حل کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوگا ۔ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام سے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے ،تینوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے انتہائی جانفشانی اور محنت سے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا ہے جسے26ستمبر سے عوام کےلئے ڈسپلے کر دیا جائے گا –

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں حلقہ بندیوں کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مسعود انور ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان ،اے ڈی سی ریونیو اوکاڑہ خرم شہزاد ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد ساہیوال میونسپل کارپوریشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور اوکاڑہ میونسپل کمیٹی میونسپل کارپوریشن بن جائیں گی جبکہ ضلع ساہیوال میں ہڑپہ شہر اور ضلع پاکپتن میں ملکہ ہانس اور قبولہ کو ٹاﺅن کمیٹیوں کا درجہ دیدیا جائے گا -ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے لئے انہوں نے ذاتی طور پر تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے تا کہ اگلے 10سال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ شہری اداروں کی حدود میں اضافہ کیا جا سکے -کمشنر ندیم الرحمن نے تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ نئی حلقہ بندیوں کو نمایاں جگہ پر عوام کے ملاحظےکے لئے ڈسپلے کریں اور ان کے اعتراضات کی وصولی اور شکایات کے فوری ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں