اسلام آباد(شاہدمحمود)روٹس ملینیم سکول میں منشیات کے استعمال اور اسکے نقصانات پر آگاہی مہم کے حوالے سے ایک سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اس سیمینار میں آئی جی اسلام آباد کے علاوہ عامر غوری مشہور صحافی، ماریہ سلطان،عمران عباس ایکٹر اور ایکٹریس حریم فاروق نے شرکت کی، اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد فیصل علی راجہ،ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز عرفان طارق،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی،اس سیمینار کا مقصد بطور فورم بذریعہ میڈیا تمام طلباءو طالبات اور ان کے والدین کو منشیات کے حوالے سے آگاہی کرنا تھا تاکہ معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کردار اد اکریں اور اس معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کے امین بن سکیں،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اس لعنت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے جو کہ گورنمنٹ کے وژن کے مطابق ہے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بچوں کی پل کی غلطی سالوں کا پچھتاوا بن جاتا ہے اور اس لعنت کے استعمال سے بچوں کا روشن مستقبل تاریک ہو جاتا ہے اور یہ لعنت ان کو گھریلو و سماجی زندگی میں تنہا کر دیتی ہے ،لہذا انہوں نے طلبا وطالبات سے یہ گزارش کی کہ وہ اپنے آپ کو اس ناسور سے دور رکھیں.

شاہد محمود اسلام آباد شہر سے 63نیوز کے نمائندہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھے کالم نگار بھی ہیں جو کہ 2018 سے ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں اور ایک با شعور شہری کی حیثیت سے اپنے علاقائی اور ملکی مسائل کو متعلقہ حکام بالا تک پہنچاتے ہوئے اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں