168

شمالی وزیرستان: تحصیل میرعلی دور جدید میں بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم : ملک شاہ فیاض

شمالی وزیرستان اور خصوصاً تحصیل میرعلی دور جدید میں بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے ۔انشاءاللہ علاقہ کی پسماندگی کو ہمیشہ کے لئے ختم کریں گے

ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی سے تحصیل میئر کے امیدوار ملک شاہ فیاض وزیر المعروف شاہ صاحب نے طوری خیل میں مختلف اقوام کے نمائندے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ملک شاہ فیاض کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری ،علاج معالجہ کی سہولیات ،پینے کے صاف پانی ،اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں میرے ایجنڈے میں سرِ فہرست ہے ۔کیوں کہ دور جدید میں بھی تحصیل میرعلی بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کا شکار ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں یہاں کے اقوام کے کے پاس سنہری موقع ہے ۔منتخب ہوکر علاقے کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں کھڑا کرنے کے عزم سے بلدیاتی انتخابات کے تحصیل میئرشپ کی صورت میں علاقے کی تقدیر بدل دوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں