4

ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ

Spread the love

ساہیوال(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو

نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے آئی سی یو، جنرل واڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں خصوصاً ڈینگی آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فری ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کی دیگر سہولیات بارے دریافت کیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جاری رکھنے اور مزید سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ویژن ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں وسائل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاج معالجہ کے غرض سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے ڈینگی وارڈ میں دستیاب سہولیات پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پرنسپل اور ایم ایس کو پارکنگ اسٹینڈ سے متعلق عوامی شکایات پر سخت نوٹس لینے کی بھی ہدایات جاری کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں