5

اینٹی کرپشن ساہیوال نے مسلم لیگی MNA اور MPA کے خلاف ناجائز قبضہ پر نوٹس جاری کر دئیے

Spread the love

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شفقت اللہ مشتاق نے مسلم لیگی MNA اور MPA کے خلاف ناجائز قبضہ پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے. مسلم لیگی ایم این اے سید عمران شاہ ولی اور ایم پی اے ملک ندیم کامران کو سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ فوری ختم کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں.

محکمہ انہار پنجاب نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے قبضہ واگزار کروانے کے لیے مدد طلب کرلی ہے. ایم این اے سید عمران شاہ ولی اور ایم پی اے ملک ندیم کامران سمیت اکیس افراد کو نوٹس جاری کیے گئے. ان اکیس افراد نے سرکاری جگہ پر عرصہ دراز سے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا. سابقہ حکومتی عہدیداروں نے سرکاری جگہ کو کمرشل استعمال کے لیے کرائے پر دے رکھا تھا . ایم این اے اور ایم پی اے سمیت تمام ناجائز قابضین فوری قبضہ ختم کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں