4

پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے گمشدہ بچی ایمان فاطمہ کو والدین سے ملوا دیا

Spread the love

پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے گمشدہ بچی ایمان فاطمہ کو اس کے والدین سے ملوا دیا۔والدین خوشی سے نہال،پولیس کا شکریہ ادا کیا.

تفصیلات کے مطابق ایک کمسن بچی ایمان فاطمہ دختر محمد نعیم سکنہ پرانی چیچہ وطنی جو گذشتہ رات سے گھر کا راستہ بھٹک جانے سے کھو گئی جو پولیس کو دوران گشت ملی جس پر پولس نے بچی کو اپنی حفاظت میں لے کے تھانہ صدر چیچہ وطنی شفٹ کیا اور بچی کے والدین کو تلاش کر کے ان سے رابطہ کیا اور بچی کو اسکے ماں باپ کے سپرد کر دیا۔والدین نے بچی کو اپنے گلے سے لگایا۔ اس موقعہ پر بچی کے ماں باپ نے پولیس کابھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں