77

ساہیوال:بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ملک محمد سلیم کوڈھن صدر. مہر یونس جاونس نائب صدر جبکہ ندیم بشیر چوہدری جنرل سکریٹری منتخب.

Spread the love

ساہیوال:بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ملک محمد سلیم کوڈھن صدر. مہر یونس جاونس نائب صدر جبکہ ندیم بشیر چوہدری جنرل سکریٹری منتخب.

ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے الیکشن مکمل ہوگئے اور ملک محمد سلیم کوڈھن 615 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدواران ملک رزاق احمد ڈھکو نے 388 اور چوہدری طاہر سعید نے 92 ووٹ حاصل کئے ، ندیم بشیر چوہدری 493 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل امیدواران رانا عامر رضا علی نے 380 ووٹ اور نواز خان بلوچ نے 212 ووٹ حاصل کئے ، مہر یونس جاونس 553 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدواران محمد مجاہد نے 261 ووٹ اور رانا طاہر سعید نے 277 ووٹ حاصل کئے، محمد ذیشان یاسین 629 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل امیدوار حافظ عامر سعید نے 462 ووٹ حاصل کئے جبکہ مظہر فرید دادڑہ بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری اور ارشاد حسین بلوچ بلا مقابلہ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں بار ایسوسی ایشن کے کل 1264 ووٹ تھے اور 1095 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جیتنے والے امیدواران کے سپورٹرز نے منتخب ہونے والے امیدواران پر پھول نچھاور کئے اور ڈھول کی تھاپ پر نعرے بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں