5

چیچہ وطنی تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی 9ویں کلاس کا مغوی طالب علم بازیاب 2 ملزمان گرفتار

Spread the love

چیچہ وطنی تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کارروائی 9ویں کلاس کا مغوی طالب علم بازیاب
دو ملزمان جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیے گئے.

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ رائے نیاز ہائی سکول بلاک نمبر8سے 9ویں کلاس کا طالب علم محمد سہیل چھٹی کے بعد گھر جانے کیلئے نکلا تو 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے زبردستی مار پیٹ کر طالب علم کوموٹر سائیکل پر بٹھایا اور مغوی محمد سہیل کو چوک بلاک نمبر8میں تشدد کا نشانہ بناتے رہے بعد ازاں تینوں موٹر سائیکل سوارملزمان مغوی محمد سہیل کوجناح ٹائون لے گئے وہاں محمد سہیل مغوی پر تشدد بھی کیا جب ورثاء نے واقع کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی تو پولیس نےاطلاع ملتے ہی محمد عباس نیازی انسپکٹر کی قیادت میں چھاپہ مار کر جناح ٹاؤن سے 2 ملزمان رمیض عرف چاند اور ریاض کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نےمغوی محمد سہیل کو اپنی تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کردیا ۔
پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں