7

آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ کا پولیس لائنز میں ملازمین کے دربارسے خطاب

Spread the love

ساہیوال: آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے پولیس لائنز میں ملازمین کے دربارسے خطاب کیا.

اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پولیس لائنز پہچنے پر ان کا استقبال کیا ۔آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ نے اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے۔ اس کی بجا آوری میں تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے جائیں۔ جوان اور افسران محنت، ایمانداری اور جوش و جذبے سے کام کریں ۔عوام کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے مقدمات کی مؤثر تفتیش کریں۔انہوں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے اختیارات سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں۔ پولیس کا کام ہے کہ کچھ غلط ہو رہا ہے تو اسے آگے بڑھ کر روکیں اور مظلوم کی بروقت مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں