6

محکمہ نہر کی کمرشل اراضی 6 کنال 11 مرلے ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی گئی

Spread the love

محمد گوہر نفیس ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات کے مطابق شفقت اللہ مشتاق صاحب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر رانا زاہد انسپکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال معہ عملہ ریونیو و سیکرٹری RTA ساہیوال محکمہ نہر کی کمرشل اراضی 6 کنال 11 مرلے جسکی مالیت 32 کروڑ 75 لاکھ روپے واقع کنعان پارک ساہیوال ناجائز قابضین ٹیکسی سٹینڈ سے واگزار کروائی یہ ٹیکسی سٹینڈ چند بااثر افراد کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر چل رہا تھا۔ مزید حقائق سامنے لانے کے لئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے مزید کاروائیاں جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں