5

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا ساہیوال ریجن کا دورہ

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ساہیوال ریجن کا دورہ کیا۔ ریجنل آفس ساہیوال پہنچنے پر آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر اور ڈی پی او پاکپتن سلیم وڑائچ نے ان کا استقبال کیا۔ ریجنل پولیس آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے آئی جی پنجاب عارف نوازخان کو ریجن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

جس پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہیں ساہیوال ریجن میں پولیس ورک سے متعلق موبائل ایپلیکیشن کے بارے میں بھی بتایا گیا جس پر ابھی کام جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پولیس لائنز ساہیوال میں ملازمین کے لئے فری ڈسپنسری، میس اور کینٹین کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے شہید ہیڈ کنسٹیبل محمد ارشاد جس کے نام پر ڈسپنسری کا نام رکھا گیا ہے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے ڈی پی او ساہیوال کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ باقی افسران بھی ان کی تقلید کریں۔ انہوں نے ڈی پی او آفس میں ملازمین کے لئے بنائی گئی کینٹین کا افتتاح بھی کیا۔ پولیس دربارمیں آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کا فریضہ ہم لوگوں کو نصیب ہوا ہے اور ہم لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوان اور افسران محنت، ایمانداری اور جوش و جذبے سے کام کریں اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے مقدمات کی مؤثر تفتیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت سے محرم ڈیوٹی انجام دینے پر میں آپ کو شاباش دیتا ہوں۔ اللہ کے کرم سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رُو نما نہیں ہوا۔انہوں نے ملازمین کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ پنشن کا طریقہ کار بہتر بنا رہے ہیں آئی ٹی کیڈر کا سروس سٹرکچر بھی بنایا جارہا ہے۔ کوشش ہے کہ موبائل لوکیٹر ہر ریجن کو دیا جائے بچوں کے تعلیمی سکالر شپ بحال کردیئے ہیں۔بی ون کا کوٹا بھی بڑھایا جارہا ہے اور عمرے کے چھٹی بیس دن کی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کی بھی الگ ساہیوال رینج بنانے پر کام ہو رہا ہے اور پٹرولنگ ملازمین کی پروموشن اور سنیارٹی کا طریقہ کار بھی وضع کیا جارہا ہے۔انہوں نے دربار کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں