3

نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل کا حل آسان ہو گا .کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل کا حل آسان ہو گا اور نچلی سطح پر اختیارات دیئے جانے سے ضروری سہولیات کی جلد فراہمی بھی ممکن ہو گی – لوکل گورنمنٹ نظام میں نئی حلقہ بندیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جن سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مسعود انور نے ذمہ داریون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی -کمشنر ندیم الرحمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ نئی حلقہ بندیوں کا تمام کام انتہائی ذمہ داری سے کریں اور حکومت کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن کو بھی مدنظر رکھیں تا کہ درست حلقہ بندیوں سے آنے والے بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل حل ہوں -اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مسعود انور نے بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ڈیمارکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اسسٹنٹ ڈیمارکیشن آفیسر بنایا گیا ہے -انہوں نے بتایا کہ موجودہ شہروں کی نئی حلقہ بندیوں میں شہروں کی اگلے 8سالوں میں آبادی کے پھیلاﺅ کو بھی مد نظر رکھا جائے گا تا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے -انہو ںنے مزید بتایا کہ مردم شماری بلاک کو مد نظر رکھ کر حلقہ بندیاں کی جائیںاور انہیں 25ستمبر تک مکمل کر لی جائے -کمشنر ندیم الرحمان نے بریفنگ کو جامع قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر فوری کام شروع کر دیں تا کہ اس اہم کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کر کے عوام کی تجاویز اور اعتراضات لئے جا سکیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں