6

معذور، بیمار،بزرگ شہریوں کے لیے DPOآفس کے مین گیٹ استقبالیہ پر وہیل چئیر اور مدد گار /اٹینڈنٹ کی سہولت کا آغاز

Spread the love

معذور، بیمار،بزرگ شہریوں کے لیے DPOآفس کے مین گیٹ استقبالیہ پر وہیل چئیر اور مدد گار /اٹینڈنٹ کی سہولت کا آغاز اس سہولت سے اپنے مسائل کے حل کے لیے DPOآفس آ ئے ہوئے معذور،بیمار اور بزرگ شہریوں کو سہولت ملے گی ۔عوام میں تحفظ کا احساس اجاگر ہوگا اوران کے مسائل کو ترجیح بنیاد پر حل کیا جا ئے گا۔۔
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء*

ساہیوال (63نیوز ساہیوال)ساہیوال پولیس نے اپنے سلوگن” تحفظ’ عزت کے ساتھ “پر کاربند رہتے ہو ئے معذور بیمار اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی وہیل چئیر سہولت کا آغاز کر دیا۔وہیل چئیر ڈسٹرکٹ پویس آفس مین گیٹ کے استقبالیہ پر معہ مدد گار /اٹینڈنٹ موجود ہے۔DPOآفس میں اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے ایسے افراد کے مسائل کو ترجیح بنیاد پر حل کروایا جا ئے گا۔مدد گار/اٹینڈنٹ کی اس سلسلہ میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ ایسے معذور، بیمار، بزرگ شہریوں کو وہیل چئیر پر بٹھا کر اپنی ذمہ داری میں ان کے مسائل کو حل کروا کر واپس استقبالیہ مین گیٹ تک پہنچائے۔

اس اقدام سے مستحق افراد کے مسائل جہاں ترجیح بنیاد پر حل ہو نگے وہاں عوام میں تحفظ کا احساس بھی اجاگر ہو گا۔جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھے گا۔نیز دفتر میں آ نے والے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے ویژن ” تحفظ عزت کے ساتھ” کے اس عملی اقدام کوخوب سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں