5

ڈائریکٹور یٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال کی کاروائی پر 27 لاکھ 12 ہزار 271 روپے کی ریکوری

Spread the love

ڈائریکٹور یٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال کی کاروائی پر 27 لاکھ 12 ہزار 271 روپے کی ریکوری کی گئی.

تفصیلات کے مطابق محمد گوہر نفیس صاحب ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات کے مطابق شفقت اللہ مشتاق صاحب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ہدایت پر تقی عباس اختر سرکل افسر اینٹی کرپشن ساہیوال نے سورس رپورٹ میں 1447039 روپے نادہندگان کنورژن و کمرشل فیس ساہیوال سے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے ، عامر سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اوکاڑہ نے انکوائری نمبر 509/18 میں 205095 روپے نادہندگان کنورژن و کمرشل فیس اوکاڑہ سے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے، رانا فواد ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن پاکپتن کی سورس رپورٹ میں 1000237 روپے نادہندگان کنورژن و کمرشل فیس پاکپتن سے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے اور سوار خاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن پاکپتن نے مقدمہ اور سورس رپورٹ میں 59900 روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے . مزید کاروائیاں جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں