6

گوجرانوالہ ؛دس سال سے لاپتہ محمد عمران کو اہلخانہ کے حوالے

Spread the love

قلعہ دیدار سنگھ
تھانہ بخشن خان ضلع بہاولنگر پولیس نے دس سال سے گمشدہ ذہنی معذور کو نوجوان کو لواحقین کے حوالہ کردیا، محلہ ڈیرہ سنت سنگھ قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی محمد نصر کا بیٹا محمد عمران بیس سال کی عمر لاپتہ ہوگیا تھا،عمران کے گھر خوشیوں کا سماں،پولیس کو ڈھیر دعائیں دیں۔تفصیل ک مطابق قلعہ دیدار سنگھ محلہ ڈیرہ سنت سنگھ کے رہائشی محمد نصر کا بیٹا محمد عمران دس سال قبل لاپتہ ہوگیا تھا گزشتہ روز تھانہ بخشن خان تحصیل چشتیاں ضلع بہاولنگر کی پولیس محمد عمران کے ہمراہ قلعہ دیدار سنگھ پہنچی جنہوں نے محمد عمران کو لواحقین کے حوالے کردیا تھانہ بخشن خان کے اے ایس آئی عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ ایک ماہ قبل محمد عمران ہمیں ملا جس کا میڈیکل کروانے کے بعد معلوم ہوا کے ذہنی معذور ہے جس کا علاج کروانے کے بعد دو روز قبل محمدعمران کے حواس درست ہوئے تو مجھے بتایا کہ میں قلعہ دیدار سنگھ ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں اگر قلعہ دیدار سنگھ چلے جائیں تو گھر خود پہنچ سکتا ہوں تو آج میں پرائیویٹ گاڑی میں اسے لیکر پہنچ گیا انہوں نے کہا کہ مجھے عمران کو لواحقین سے ملا کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے جبکہ لاپتہ محمد عمران کے دس سال بعد ملنے پر گھر میں خوشیوں کا سماں تھا محمد عمران کے والدین سمیت اہلخانہ نے تھانہ بخشن خان پولیس کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں