7

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقاد ہوا اس موقع پر شعرا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل نے کہا کہ فلسفہ حسینیت حق ہے حق کو ہمیشگی اور تازگی حاصل ہے دنیا میں جہاں بھی استبداد، استحصال اور ظلم ہو گا، وہاں لوگ اسی فلسفہ کے تناظر میں کلمہ حق کہنے کے لیے تیار ہو جائیں گے اس کی سب سے بڑی مثال کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی تحریک ہے جو بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔دراصل انتہائی ظالم اور بڑی قوت کے سامنے کھڑے ہونے کا جذبہ،ہمت اور حوصلہ حسینیت کا دیا ہوا ہے۔شعرائے کرام نے حق سچ کی ترویج اور فروغ کے لیے واقعہ کربلا کی مختلف جہتیں اور پرتیں کھولتے ہوئے خاندان حسین کی قربانیوں اور شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس کامیاب اور خوبصورت محفل مسالمہ کی صدارت نامور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ریاض حسین زیدی جبکہ نظامت معروف شاعر اوصاف شیخ نے کی دیگر شعرا میں اعظم کمال ، پروفیسر محمد اکرم ناصر ، سید واصف سجاد ، ایزد عزیز ، رامش منہاس ، ڈاکٹر ندیم عباس اشرف ،مرتضیٰ ساجد ، ڈاکٹر افتخار شفیع ، ڈاکٹر اسلم سحاب ہاشمی،حسرت بلال، نعمان راؤ،شبیر شاہد،قیوم اشعر،پروفیسر علی احمد،سید حسین گیلانی،سید گلفام حیدر ہاشمی اور محمد عمران شامل ہیں مشاعرہ میں شعراء کے علاوہ معززین شہر اور علمی و ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں