6

ہم پر لازم ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کریں.ڈپٹی کمشنر ساہیوال

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹو کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ودیگرضلعی افسران شہداء کے گھروں میں گئے اور ان کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وطن کی بقا و سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹونے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور زندہ قوموں کی طرح ان کو خراج عقیدت پیش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر ملک وقوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج، پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران و جوان اور شہریوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ملک ہم نے کتنی قربانیوں کے بعد حاصل کیا انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اس امر کا تقاضا کرتی ہیں کہ ہم جذبہ ستمبر کو ہمیشہ یاد رکھیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور دشمن کے سامنے چٹان کی طرح متحد ہے یوم دفاع کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے اسسٹنٹ کمشنرسفیان دلاور‘ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کرنل (ر) محمد خالد ودیگرکے ہمراہ شہداء کے گھروں میں جاکر ان کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیا پھول پیش کئے اور فاتح خوانی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں