5

ساہیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفس کی جانب سے نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری

Spread the love

ساہیوال : ڈسٹرکٹ پولیس آفس کی جانب سے نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے. محرم الحرام کے تمام پروگراموں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جا ئے گی. ضلع بھر کے کل 211جلوسوں اور807مجالس پر کل 1100سے زائد پولیس اہلکاربائی نیم ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں. ضلع بھر میں Aکیٹیگری کے 31، Bکیٹیگری کے 92اور Cکیٹیگری کے 88جلوس جبکہ Aکیٹیگری کی 128، Bکیٹیگری کی340اور Cکیٹیگری کی 339مجالس ہوں گئی. جلوسوں کی سیکورٹی پر 05 ڈی ایس پیز،20انسپکٹر،62سب انسپکٹر،127اسسٹنٹ سب انسپکٹر،136ہیڈ کنسٹیبلان اور 754کنسٹیبلان و لیڈیز کنسٹیبلان کل 1105اہلکاران سمیت 250قومی رضاکار، 945والینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گئے. جلوس و مجالس کی چیکنگ سراغ رساں کتوں، بم ڈسپوزل سکواڈ، میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے اور خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز سٹاف کی جائے گئی. اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گئے. تمام جلوس و مجالس پر چار پوائنٹس پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا. مرکزی جلو س کے روٹ پر CCTVکیمرے بھی نصب کیے جائیں گے. اہم جلوس و مجالس کی بذریعہ CCTVکیمرہ جات DPOآفس کے کنٹرول روم میں آن لائن نگرانی کی جا ئے گی۔ ضلعی سطح پر ڈی پی اوآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا. جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں بازاروں کو عارضی رکاوٹیں لگا کر بند کیا جا ئے گا. ماتمی جلوسوں کے حوالے سے الگ سےٹریفک پلان جاری کیا جا رہا ہے تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو. شرانگیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ سپیکر اور ناجائز اسلحہ پر سختی سے پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں