4

ساہیوال :تھانہ فتح شیر پولیس ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

ساہیوال :تھانہ فتح شیر پولیس ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے.

ایس ایچ او تھانہ فتح شیر سب انسپکٹر اطہررشید اور ان کی ٹیم نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال

کی نگرانی میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم میں گزشتہ تین روز کے دوران کل9 کس ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کل 9 مقدمات درج کیے اور ملزمان شہباز ولد مقصود مسیح سکنہ گوجر احاطہ کے قبضہ سے 28 لیٹر شراب ،عبدالغفار سکنا حسین آباد کالونی کے قبضہ سے چودہ سو گرام چرس ،ملزم آصف لنگاہ سکنہ فتح شیر کالونی کے قبضہ سے 200 گرام چرس،شاہزیب مسیح سکنا لالہ زار کالونی کے قبضہ سے بیس لیٹر دیسی شراب ،راشد راجپوت سکنہ پرانی بکر منڈی کے قبضہ سے تیرہ سو چالیس گرام چرس،ملزم عبدالغفور سکنہ نئی آبادی جھال روڈ کے قبضہ سے دیسی شراب تیس لیٹر،منظور مسلم شیخ سکنا 78 فائیو آر کے قبضہ سے دیسی شراب بیس لیٹر ،سلیم مسلم شیخ سکنا 78 فائیو آر کے قبضہ سے چالوبھٹی اور 22 لیٹر دیسی شراب اور ملزم عباس مسلم شیخ سکنہ 78 فائیو آر کے قبضہ سے چالو بھٹی اور24 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے ۔ڈی پی او کیپٹن محمد علی ضیاء نے پولیس ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف شاندار کارکردگی کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں