5

ساہیوال:SHOتھانہ یوسف والا کا دبنگ ایکشن , منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج

Spread the love

ایس ایچ او تھانہ یوسف والا کا دبنگ ایکشن
بااثر منشیات فروش گرفتار،منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا .

ایس ایچ او تھانہ یوسف والا اے ڈی شاہین نے بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم اکرم بھٹی عرف وسیمی ولد فقیریا بھٹی سکنہ کھیم کوٹ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور اسے منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا جس کے پاس سے 1530 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف تھانہ یوسف والا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،واضح رہے کہ مذکورہ منشیات فروش اہل علاقہ اور شرفاء کے لیے درد سر بنا ہوا تھا،جس کی گرفتاری پر لوگوں نے پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں