5

پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے . کمشنر ساہیوال

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے

کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے اور اپنی جان ومال سے ان کی مدد جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے -اقوام عالم کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکا جا سکے -انہوں نے یہ بات یوم دفاع پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی سی محمد زمان وٹو

اور ڈی پی او محمد علی ضیاء

سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی -ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر کمشنر آفس پر ختم ہوئی جس کے شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگائے -ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مودی سرکار کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ان کی جدوجہد میں بھر پور حمایت جاری رکھی جائے -انہوں نے ساہیوال کی سول سوسائٹی کے جذبے حریت کی تعریف کی اور کہا کہ عوام میں اپنے مادر وطن کے دفاع کا جذبہ دوسرے کے لئے مشعل راہ ہے -بعد ازاں کمشنر ندیم الرحمن اور دوسرے ضلعی افسران شہید کپیٹن عثمان علی خان کے مزار پر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں