4

دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی 6 ستمبر ہمیں 1965 کے شہداء اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے : میاں اسد ممتاز مانیکا

Spread the love

سکندر چوک/پاکپتن (محمد عرفان سے) دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی 6 ستمبر ہمیں شہیدوں اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکپتن کے سابقہ ضلع ناظم میاں اسداللہ ممتاز مانیکا نے سکندر چوک میڈیا ٹیم سے بات کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کی تاریخ شہادتوں قربانیوں سے بھری پڑی ہیں ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا ہمارے بہادر سپوتوں نے پاک وطن پر اپنا سب کچھ قربان کردیا چھ ستمبر یوم دفاع ہمیں ایک قوم ہونے کا سبق دیتا ہے کہ اگر آج بھی ہم 1965والے قومی جذبے سے سرشار ہوکر ایک قوم کی شکل اختیار کرجائیں اور آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال دیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی 6ستمبر ہمیں ان شہیدوں اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے کہ جنہوں نے اپنے سینوں پر بمب باندھ کر طاقت کے نشے میں دھت مکار دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کردیا اور ان کے 600 ٹینکوں کو ہوا میں اُڑا دیا ملکی دفاع و سلامتی کے سلسلے میں افواج پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے آفیسر و جوان ہمارے سروں کا تاج ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور ہم آج اپنے ان بہادر سپوتوں ہی کی وجہ سے آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں کشمیر میں بھارتی دراندازی اور ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے اور مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی استصواب رائے سے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کشمیری عوام کیساتھ جدوجہد آزادی میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ ارض پاک پر کوئی آنچ نہ آئے اور ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کی منازل طے کرتا رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں