3

ساہیوال۔ کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد شہر کےمختلف سکولز و کالجز میں جا کر روزانہ کی بنیاد پر پرنسپلز سے میٹنگز کر رہے ہیں.

Spread the love

ساہیوال ریجنل پولیس آفیسر ہمایوں بشیر تارڑ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں شہر کےمختلف سکولز و کالجز میں جا کر روزانہ کی بنیاد پر ان کے پرنسپلز سے میٹنگز کر رہے ہیں۔جن کا مقصد کم عمرطلباء کو ڈرائیونگ سے منع کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے کہا کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔اس کے لیے والدین،تعلیمی اداروں اور ٹریفک پولیس کومل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔میٹنگ کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان کو یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کی وہیکلز دفتر ٹریفک میں بند کی جارہی ہیں۔لہذا کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے کلاس رومز میں لیکچرز دیتے ہوئے تمام طلباء کواس بارے آگاہ کریں۔اور ہمارا یہ پیغام ان کے والدین تک بھی لازمی پہنچائیں۔اس حوالے سے تمام تمام تعلیمی و فنی اداروں کے مین گیٹس پر آگاہی پینافلیکسز بھی آویزاں کر دی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں