6

گوجرانوالہ ،سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

Spread the love

گوجرانوالہ
،قلعہ دیدار سنگھ، افسوسناک واقعہ،
نواحی گاؤں گھریلو جھگڑے پر تشدد کے بعد سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی،تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا،،، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جھگیاں میں آگ لگنے سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیاتشویشناک حالت کے باعث لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور ریفر کر دیا گیا افسوسناک واقعہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ جھگیاں میں پیش آیا جھلسے جانے والی لڑکی شاندہ کے شوہر، سسر ، ساس اور نند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن تاحال ملزمان فرار ہوئے جنہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا متاثرہ لڑکی نارووال کی رہائشی ہے جسکی چھ ماہ قبل احسان نامی شخص سے شادی ہو ئی تھی پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں