6

ساہیوال۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں اپنے دفتری سٹاف کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

ساہیوال ریاض احمد سے۔ساہیوال. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں اپنے دفتری سٹاف کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سلیم خان رتھ، انچارج سیکیورٹی اور آفس سٹاف نے شرکت کی۔میٹنگ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور دفتر سٹاف کی کار کر دگی کے حوالے سے بھی انہیں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرDPOکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ محرم کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس ملازمین کو ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا جا ئے گا۔اور انہیں ڈیوٹی پوائنٹ پر ہی کھانا فراہم کیا جا ئے گا۔ مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔پولیس ملازمین کے مسائل کو سننے کے لیے ہفتہ میں ایک دن مخصوص ہے۔انہوں نے تمام ملازمین کی پرموشن کے سلسلہ میں سالانہ کار کر دگی رپورٹس کو بر وقت نمٹانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کی فیملیزاوربیواؤں کے امدادی چیکس بروقت نہ ملنے پرمتعلقہ افسرسے سختی سے پیش آؤ ں گا۔ میٹنگ کے آخرمیں مجرمان اشتہاری عادی ریکارڈیافتہ ملزمان کے مکمل کوائف پولیس کے آن لائن سسٹم میں اپ ڈیٹ کر نے کاحکم دیاتاکہ ان کی بروقت گرفتاری یقینی بنائی جاسکے۔آفس سٹاف کے لیے DPOآفس میں کینٹین کی تیاری اور جلد آپریشنل کیے جا نے کے حوالے سے بھی انہیں بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں