5

خون سفید ہوگیا۔ چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود 32بارہ ایل میں معمولی تنازعہ پرچچا قتل

Spread the love

خون سفید ہوگیا۔ چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود 32بارہ ایل میں معمولی تنازعہ پرچچا قتل
حقیقی بھتیجوں زاہد منیر ، مدثر نے معمولی تنازعہ پر اپنے چچا اسرار احمد کے سر پر ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید مضروب کردیا۔
مقتول اسرار احمد سر پر گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔
مقتول کے بھائی محمد ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھتیجوں اور میرے بھائی کا گھر ایک ساتھ ہے ۔ میرا مقتول بھائی اپنے گھر کے باہر درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا اور مقتول اسرار نےملزمان بھتیجوں کو کوئی بات کرنے سے منع کیا جس پر دونوں بھتیجوں نے طیش میں آکر اپنے چچا پر ڈنڈو ں ، سوٹوں سے حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے اس کے سرپر گہری چوٹیں آئیں اور وہ راستہ میں ہی دم توڑگیا۔
تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی ۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مقتول زمیندارہ کرتا تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئے۔
دونوں ملزمان کی عمریں 25سے30سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں