6

ڈی پی او آفس پولیس لائنز اور تمام تھانہ جات میں کشمیری پرچم لہرایا گیا اور ریلی کا اہتمام

Spread the love

یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں جوگی چوک ساہیوال میں مرکزی ریلی۔ پولیس وہ سول ایڈمنسٹریشن تاجر، علماء، سول سوسائٹی، طلباء،سیاست دان اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت ،آغاذٹھیک ٹھیک بارہ بجے دن پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانہ کی دھن بجا کر کیا گیا ۔ کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی اور انڈیا کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ ڈی پی او آفس پولیس لائنز اور تمام تھانہ جات میں کشمیری پرچم لہرایا گیا اور پولیس لائنز میں سلامی دی گئی۔اس کے علاوہ ڈی پی او آفس اور تمام تھانہ جات کی عمارات پر کشمیری پرچم لہرایا گیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے پولیس لائن میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سلیم خان رتھ کے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ جوگی چوک کی مرکزی ریلی میں 250 سے زائد پولیس ملازمین بھی شریک ہوئے اور ضلع کے تمام تھانوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔ریلی کا آغاز ٹھیک12 بجے پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا اور 5 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ریلی کے شرکا ءنے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں