6

اسلام آباد پولیس ناکے پر فائرنگ،دو اہلکار شہید ایک زخمی

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود) اسلام آباد کے علاقےسبزی منڈی ناکے پر موجود پولیس کے جوانوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ. فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خرم اور ثقلین شہید جبکہ جہانزیب زخمی.
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا. آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر فوری طور پر فائرنگ کے واقع پر تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی. ایک ٹیم ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں اور دوسری ٹیم ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی. پولیس کے جوان معمول کی ڈیوٹی پر تھے. پولیس کے سینئر آفیسرز موقع پر موجود تحقیقات کررہے ہیں.آئی جی اسلام آباد نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں