3

پی ٹی اے کا ایک آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ والے ڈبل سم موبائل بند کرنیکا فیصلہ

Spread the love

پی ٹی اے کا موبائل صارفین کو ایک اور جھٹکا، دو سموں والے موبائل فونز کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دے دیا، صارفین کو رجسٹریشن کیلئے 31 اگست 2019ء تک مہلت دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فونز رجسٹریشن کیلئے نیا فیصلہ صادر فرما دیا، جس کے تحت 2 سموں والے موبائل فونز کے دونوں آئی ایم آئی نمبرز رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید جانیے : اب تک کتنے موبائل فون رجسٹرڈ، کتنے بلاک ہوئے؟
پی ٹی اے کے مطابق ایک آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کردیا جائے گا، صارفین کو ایسی موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کرانے کیلئے مہلت دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق 31 اگست کے بعد ڈبل سمز کی حامل ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کردیا جائے گا، جن کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز رجسٹرڈ نہ ہوں۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین آئی ایم ای آئی نمبرز چیک کرکے تصدیق کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں : غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا معاملہ پی ٹی اے کے سپرد
صارفین *#06# ملاکر آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرسکتے ہیں جبکہ نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کی تصدیق کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں