3

ساہیوال ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی اورکشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت وغاصبانہ قبضے کیخلاف ایک عظیم الشان موٹرسائیکل وکارریلی نکالی گئی۔

Spread the love

ساہیوال ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی اورکشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت وغاصبانہ قبضے کیخلاف ایک عظیم الشان موٹرسائیکل وکارریلی نکالی گئی جو ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈنزدیادگارسے شروع ہوکربراستہ ریلوے روڈ،جوگی چوک،ہائی سٹریٹ،صدرچوک،چرچ روڈ،فائیوچوک،ضلع کچہری،ضلع کونسل،ڈی سی چوک اورفریدٹاؤن روڈسے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیرہوئی۔ڈی سی آفس پہنچنے پر ریلی کے شرکاء کو ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹونے خوش آمدیدکہا۔انہوں نے صحافیوں کی افواج پاکستان سے محبت اورکشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے جذبہ کوسراہا۔ریلی کی قیادت صدرڈویژنل پریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی،صدرراہ حق ویلفیئرفاؤنڈیشن میاں بابرصغیر،چیئرمین ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ محمدعزیزالحق گورائیہ،چیئرمین پرنٹ میڈیاایسوسی ایشن الطاف الرحمن،صدرراناوحیداورجنرل سیکرٹری چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ،سرپرست اعلیٰ الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن راناجاویدنثار،چیئرمین نوید غنی چوہدری اورصدرشیخ نعیم،کنوینئرریڈیوایسوسی ایشن ملک دلاور سلطان ڈھکو،جنرل سیکرٹری پی ایف یوجے ڈویژن ساہیوال عمرمنظورچوہدری،ممبران ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ساہیوال راناعبدالحکیم خان ایڈووکیٹ اورامجدآرائیں ایڈووکیٹ اورتاجررہنماء علی حسن نقوی کررہے تھے۔اس موقع پر صحافی حافظ راشدحسین کمبوہ،مصطفی بھٹی،مہرحسن عبداللہ ناز،حاجی لیاقت علی،امتیازاحمدبٹ،جاویدہنجرا،میاں شبیراحمدچٹھہ،ملک رمضان،رانابابرعلی،کاشف پاسبان،حیدربھٹی،شکیل شاہ،محمدکاشف،احمدوٹو،سیدفیضان،سیدزین شاہ،آصف وصلی،سیدحارث راغب،اسلم کھوکھر،سیدعثمان محاسن،عمیربھٹی،مہر ریاض احمدپرنس کے علاوہ تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹونے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی استحکام پاکستان کی تحریک ہے جب کوئی قوم آزادی حاصل کرنے پر تل جائے تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اس کو آزادی کے حصول سے روک نہیں سکتی۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی حل کیاجا سکتا ہے۔ دشمن سے مقابلہ کرنے کیے لیے افواجِ پاکستان ہر دَم تیار ہے اور پاک فوج کے جانباز سپاہی سرحدوں پرپہرہ دے رہے ہیں۔ شہداء ہمارے اصل ہیروہیں جنہوں نے ہمارے کل کی خاطراپنا آج قربان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ وہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں،ان کے معاملات فوری وترجیحی بنیادوں پر خوش اسلوبی سے حل کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔اس موقع پر پیرسید طمطراق محاسن شاہی نے ڈویژن کے تمام پریس کلبوں،صحافتی تنظیموں کی جانب سے افواج پاکستان وکشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے متفقہ طور پر ایک قراردادپڑھ کر سنائی اورڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹوکو پیش کی۔اس موقع پر افواج پاکستان زندہ باد،کشمیربنے گاپاکستان،مودی مردہ بادسمیت بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں