7

چیچہ وطنی :پولیس تھانہ سٹی کاسرچ آپریشن, 4 ملزمان گرفتار مقدمات درج

Spread the love

چیچہ وطنی پولیس تھانہ سٹی نے سرچ آپریشن کیا.

پولیس کارات گئے اندرون لاری اڈہ، ہوٹل سرائے،اور آبادی امیراباد میں سرچ آپریشن اسلحہ ناجائز برآمد ہونے پر چار ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے.
سرچ آپریشن ایس ڈی پی اوچیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف نے پولیس کی بھاری نفری و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کیا گیاجس کے دوران 44کس مشکوک افراد کو چیک کیا گیاجبکہ11 مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی.
سرچ آپریشن کے دوران چار کس ملزمان کےقبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور تین عدد اور ایک رائفل برآمد ہوا.
چار ملزمان جن میں ابو مرسد عرف قطروڈوگر، عدیل مسلم شیخ ،اللہ دتہ ترکھان اور یونس گجرگرفتار مقدمات درج کر لیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں