2

موجودہ حکومت عوام کو بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے پُر عزم ہے .ملک نعمان لنگڑیال

Spread the love

ساہیوال: صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے پُر عزم ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے ۔عید الاضحےٰ اور یوم آزادی پر انتظامیہ اور پولیس نے بہترین صفائی کو یقینی بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جو ان تھک محنت کی جس پر دونوں ادارے عوام کی تحسین کے مستحق ہیں ۔انہوں نے یہ بات بلدیہ ہال میں کمشنر ندیم الرحمٰن اور آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے جسے پورا کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور صفائی کو یقینی بنانے میں میونسپل اداروں کا ساتھ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ پنجاب حکومت نے فنڈز کی قلت کے ساتھ حکومت سنبھالی جس کی وجہ سے پچھلے ایک سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار دھیمی رہی تا ہم اب معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور اب ساہیوال کی ترقی کیلئے بھی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔کمشنر ندیم الرحمٰن نے بتایا کہ پورے ڈویژن میں عید کے موقع پر صفائی کو یقینی بنایا گیا اور میونسپل اداروں کا عملہ مسلسل فیلڈ میں رہا ۔ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری بھی یقینی بنائی گئی ۔آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ نے بتایا کہ عید الاضحےٰ اور یوم آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فول پروف اقدامات اٹھائے گئے اور پولیس فورس نے گشت کو بڑھا کر عوام میں احساس تحفظ پیداکیا جسے برقرار رکھا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیا ل نے بتایا کہ حکومت زراعت کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بجلی اور کھادوں کی قیمتوں سے متعلق ریلیف کو بھی یقینی بنایا جائے گا تا کہ چھوٹا کسان خوشحال ہو ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے سکھ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف ضرور فراہم ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں