3

پاکستان آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے.ملک نعمان لنگڑیال

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پاکستان آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک کے 22کروڑ عوام کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ،بحیثیت قوم ہمیں نیشنلز م کو فروغ دینا چاہیے جو ملک کی ترقی اور بقا کے لئے انتہائی ضروری ہے -انہوں نے یہ بات ظفر علی سٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن ،آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ڈی پی او کپیٹن (ر) محمد علی ضیاء،سابق وفاقی وزیر چودھری نوریز شکور ،چیئر مین پی ایچ اے علی شکور ،تحریک انصاف کے مقامی رہنماﺅںشیخ محمد چوہان،انوارالحق رامے ،ملک فیصل ڈھکو، چودھری احمد قیوم،ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد اور ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کے علاوہ سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان ،صحافیوں ،وکلاء،تاجروں ،طلبا و طالبات اور عام شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی -انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کی آزادی، سالمیت اور استحکام کو تازہ کرتا ہے ،اس دن ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن کی خاطر اپنا تن من دھن سب قربان کر دیں گے -انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم امہ میں پاکستان کا کرداربڑے بھائی کی طرح ہے اور بڑے بھائی کی حیثیت سے تمام مسلم ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے -صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ایک ایماندار شخص ہے اوران میں قوم کی خدمت کا جذبہ ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کی آواز کو پوری دنیا میں بلند کیا ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی ملے گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا – اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں ںسے وجود میں آیا ہے جس کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوان نسل کو بہتر تعلیم دیں تا کہ یہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کی ذمہ داریاں اٹھا سکیں -انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے- انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے اور اپنے اختلافات کو بھلاکر ملکی سالمیت ،ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے -تقریب میںپولیس،ریسکیو 1122،جیل خانہ جات اور سول ڈیفنس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مقامی سکولوں کے طلبا و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو،خاکے اور ملی نغمے پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا – تقریب کی خاص بات ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے ڈھول پرفارمنس تھی جس میں کئی ڈھولیوں نے ایک ساتھ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کے دل موہ لئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں