3

ہڑپہ ٹول پلازہ پر 72واں یوم پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعققاد کیا گیا

Spread the love

ہڑپہ ٹول پلازہ پر 72واں یوم پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعققاد کیا گیا . ہڑپہ تقریب کااہتمام موٹر وے پولیس بیٹ نمبر16نے کیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی موٹر وے پولیس عاطف علی چوہدری تھے . ہڑپہ جشن آزادی کی اس تقریب مہمان خصوصی نے دیگر پولیس افسران اور سول سو سائٹی کے افراد کے ساتھ ملکر کیک کاٹا گیا. 14اگست کے حوالہ سے منعقدہ تقریب موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافروں میں روڈ سیفٹی کے متعلق لکھی ہوئی تحریرپمفلٹ اور انکے ہمراہ مسافر بچوں میں سبز ہلالی پرچم جھنڈیاں بیجزز اور تحائف تقسیم کیے گئے ۔ اس تقریب کے چیف ارگنائزر ایڈمن موٹر وے پولیس ریاض ڈوگر تھے جنہوں نے خاص دلچسپی لیتے ہوئے اس پروگرام کو چار چاند لگاکر افسران بالا اورسول سوسائٹی سے خوب داد وصول کی ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ایس پی موٹر وے عطف علی چوھدری نے پاکستانیوں کے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دیگر اداروں کی نہ صرف چشن آزادی پورے جوش وجذبے سے منارہے ہیں بلکہ اس دن کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بطور اظہار یکجہتی کے طور پر پر بھی منا رہے ہیں ۔ ٹول پلازہ پر ہونے والی اس پرجوش تقریب میں مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی جس سے یہ تقریب ایک ریلی کی شکل اختیا کر گئ ۔ ریلی میں شریک شرکاء نے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے فزاء گونج اٹھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں