6

کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی اور حالیہ بھارتی اقدامات کی مذمت

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال) کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی اور حالیہ بھارتی اقدامات کی مذمت کیلئے سول سوسائٹی اور معاشرے کے مختلف طبقات نے ایک شاندار ریلی نکالی جس کی قیادت کمشنر ساہیوال ندیم الرحمٰن اور ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کی ۔ریلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب شکیل احمد خان نیازی ،سید رضوان مظفر شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی اور پی ایچ کے سابق چیئر مین حاجی پیر احسان الحق ادریس کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین ،مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران ،اساتذہ اور طلباءو طالبات ،تاجران اور عام شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔ریلی جوگی چوک سے شروع ہو کر مشن چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کشمیر اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم الرحمٰن اور ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی بھرپور حمایت کے عزم کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں