5

اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے

Spread the love

اسلام آباد،مری،راولپنڈی(شاہدمحمود)جڑواں شہروں میں کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے اور خوب جم کر برسے۔ راولپنڈی کی متعدد اہم شاہراہیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ راول روڈ، ایئرپورٹ روڈ اور کمیٹی چوک میں پانی کی نکاسی ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔
تیز بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہری اطمینان رکھیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔
ادھر ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھاربارش نے ہرطرف جل تھل ایک کردیا۔ شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور دیہی علاقوں کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں