5

گورنر پنجاب کا دورہ چیچہ وطنی, بار ایسو سی ایشن چیچہ وطنی میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک اور واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

Spread the love

چیچہ وطنی:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بار ایسو سی ایشن چیچہ وطنی میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک اور واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا. مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی نے بہت ہی غیر قانونی ،غیر اخلاقی اور عالمی قوانین کے مخالف قدم اٹھایا ہے .کشمیر کے علاقہ لداخ کو علیحدہ کرنا بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے . پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے انڈیا کی حکومت کو ایک کھلا پیغام ہے کہ وہ جموں کشمیر کی علیحدہ جداگانہ تشخص کو ختم کرنے کی کسی بھی سازش کو ہر صورت نا کام بنائے گے. اس وقت کشمیر میں عورتوں،بچوں اور بزرگوں سمیت نوجوانوں پر بھارتی افواج کے مظالم عروج پر ہے . انڈیا نے کشمیر کا عالمی دنیا سے عالمی دنیا کا رابطہ ختم کر دیا ہے . مقبوضہ کشمیر کی عوام کو گھروں میں مقید کر کے ان کے شہری حقوق سلب کر لیے گئے ہیں جن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. برطانیہ کے 50سے زائد ممبر آف پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کشمیریوں پر مظالم روکنے کے لیے عالمی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کے دوران چین نے پاکستانی موقف سے اتفاق کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کایقین دلایا ہے۔کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ، کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی . پاکستان اپنے سفارتی ذرائع سے سلامتی کونسل کے تمام ممبران تک انڈیا کی طرف سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائینگے۔سفارتی ذرائع سے امریکہ سمیت تمام عالمی قوتوں کے سامنے انڈیا اور نریندر مودی کا سیاہ چہرہ سامنے لائینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں