5

ساہیوال ڈی جی انٹی کرپشن کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری

Spread the love

ساہیوال ڈی جی انٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور آپریشن جاری۔
ساہیوال انٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور اس کے بھتیجوں سے تقریباً92 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی۔
ساہیوال چوہدری محمد اشرف ایم این اے سے 36 ایکڑ 6 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا۔ ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور دیگر کو بار بار طلب کیا گیا مگر وہ زمین کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔
ڈسٹرکٹ کلکٹر احمدکمال مان نے جعلی الاٹمنٹ منسوخ کرکے زمین واگزار کروانے کا حکم دیا۔ انٹی کرپشن حکام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی۔ چوہدری محمد اشرف ایم این اے مسلم لیگ ن نے عارفوالا چک نمبر 61-EB میں واقع زمین پر جعلی الاٹمنٹ کے ذرائع قبضہ کر رکھا تھا . ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال نے انکوائری کے بعد سرکاری زمین واگزار کروانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں