8

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی کھلی کچہری

Spread the love

چیچہ وطنی (63نیوز ساہیوال) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا ہفتہ وار انعقاد موجودہ حکومت کے عوام دوست ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس سے عوام کے ضلعی انتظامیہ پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے بات چیت میں کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ، ڈی ایس پی چیچہ وطنی اور تمام صوبائی محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو سائلین کی جانب سے پیش کی جانے والے درخواستوں و مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کو بامقصد اور با معنی بناتے ہوئے سائلین کو میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی شکایات کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض ادا کریں۔ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹونے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے ۔انہوں نے تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق ان کی شکایات دور کرنے اور داد رسی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں آنے والی عوامی شکایات کوترجیحی بنیادوں پرسنیں تا کہ عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کی حکومتی ہدایات پر ان کی روح کے مطابق عمل کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں