4

ساہیوال۔چاند رات اور عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں. سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Spread the love

ساہیوال.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ چاند رات اور عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں باقاعدہ سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھرمیں 938مساجد، 54امام بارگاہوں، 29کھلے ایریا،7قادیانی عبادت گا ہوں پر کل 869پولیس افسران و اہلکار کے ہمراہ 103قومی رضاکاران، والنٹئیرز اضافی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔چاندرات اور عیدا لاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے لیے 04ڈی ایس پیز، 14انسپکٹرز،47سب انسپکٹر ز، 64اسسٹنٹ سب انسپکٹر،91 ہیڈ کنسٹیبلا ن،649 کنسٹیبلان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 103قومی رضاکاران بھی اضافی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے علیحدہ پلان تر تیب دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاند رات اور عید الاضحی پر سیکیورٹی کے حوالے سے جملہ SDPOsسرکلز،DSPٹریفک اور انچارج سیکیورٹی کے ساتھ اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔ مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ عورتوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ مساجد و عیدگاہوں کے اردگرد کی چیکنگ بذریعہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کروائی جائے گی۔ شہر کے اہم مقامات، اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ پوائنٹس لگا ئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے اہم بازاروں اور مقامات پر پولیس موٹر سائیکل گشت وپیدل گشت کا خصوصی اہتمام کیاگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اہم بازاروں میں لیڈی پولیس سٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ عوام الناس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔ عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں باقاعدہ سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھرمیں 938مساجد، 54امام بارگاہوں، 29کھلے ایریا،7قادیانی عبادت گا ہوں پر کل 869پولیس افسران و اہلکار کے ہمراہ 103قومی رضاکاران، والنٹئیرز اضافی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔چاندرات اور عیدا لاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے لیے 04ڈی ایس پیز، 14انسپکٹرز،47سب انسپکٹر ز، 64اسسٹنٹ سب انسپکٹر،91 ہیڈ کنسٹیبلا ن،649 کنسٹیبلان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 103قومی رضاکاران بھی اضافی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے علیحدہ پلان تر تیب دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاند رات اور عید الاضحی پر سیکیورٹی کے حوالے سے جملہ SDPOsسرکلز،DSPٹریفک اور انچارج سیکیورٹی کے ساتھ اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔ مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ عورتوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ مساجد و عیدگاہوں کے اردگرد کی چیکنگ بذریعہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کروائی جائے گی۔ شہر کے اہم مقامات، اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ پوائنٹس لگا ئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے اہم بازاروں اور مقامات پر پولیس موٹر سائیکل گشت وپیدل گشت کا خصوصی اہتمام کیاگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اہم بازاروں میں لیڈی پولیس سٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ عوام الناس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں