3

ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے.کمشنر ساہیوال

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ گرین پنجاب کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گا-انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے لان میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خالد منظور ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ انیس الرحمن ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر ،ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق،ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد،اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف اور اے سی جنرل علی باجوہ نے بھی پودے لگائے -انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران پر زور دیا کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور عوام میں پودوں کی ضرورت و اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگہی مہم بھی چلائیں -ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد نے بتایا کہ موجودہ مہم کے دوران ساہیوال ڈویژن میں 8لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں سے 2لاکھ 35ہزار پودے ساہیوال ،4لاکھ10ہزار اوکاڑہ اور ایک لاکھ66ہزار ضلع پاکپتن میں لگائے جائیں گے -انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں 31لاکھ پودے دستیاب ہیں جو سرکاری اداروں اور کسانوں کو ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے جبکہ انہیں پودوں کی حفاظت کے لئے خصوصی تربیت بھی دی جائے گی -کمشنر ندیم الرحمن نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں اور اپنے دفاتر میں کم سے کم 2پودے ضرور لگائیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں