3

لدھیوالہ پولیس نے بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا

Spread the love

لدھیوالہ پولیس نے بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا برآمد ہونے والے سات موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا پولیس کی اوولین ترجیح ہے ڈی ایس پی قلعہ سرکل کی لدھیوالہ پولیس چوکی میں پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق تھانہ لدھیوالہ پولیس نے موٹر سائیکل چور کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم شفقت عرف چندو ساکن لدھیوالہ کو گرفتار کر کے اس سے چوی کی گئیں سات موٹر سائیکل برآمد کر لیںلدھیوالہ پولیس چوکی میں ہونے والی تقریب میں ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ میاں معظم اور ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ سب انسپکٹر فدا حسین رانا اقبال چوکی انچارج نے موٹر سائیکل کے مالکان حاجی صابر علی،ابوبکر،عادل فرید، محمد حنیف، کامران ساکن لدھیوالہ محمد عرفان ساکن مدوخلیل افتخار احمد ساکن کوٹ شیرا کو ان کی برآمد کی گئی موٹر سائیکل ان کے سپرد کیں ڈی ایس پی نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کرنا پولیس کی اوولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر شہری پولیس کے ساتھ معاونت کرنے کا پابند ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں