12

ہڑپہ:امید صبح کے زیراہتمام لودھی ہاؤس ہڑپہ میں مختلف اشیاء کی خریدداری کیلئے سٹالز لگائے گئے

Spread the love

ہڑپہ۔امید صبح کے زیراہتمام لودھی ہاؤس ہڑپہ میں مختلف اشیاء کی خریدداری کیلئے سٹالز لگائے گئے

یہ سستا بازار لگانے کا مقصدغریب و نادار خواتین اور بچوں کو سستے داموں اشیاء دے کر عید کی خوشیوں میں برابر شریک کرنا مقصود ہے ۔عائشہ ارشد لودھی۔
ہڑپہ (63نیوز ساہیوال) تفصیل کے مطابق سابقہ صوبائی وزیر مال وزراعت پنجاب ارشد خان لوودھی مرحوم کی صاحبزادی چیئرپرسن این جی او امید صبح عائشہ ارشد خان لودھی نے غریب اور نادار خواتین کے لئے عید کے موقع پر مختلف اشیاء جن میں مقامی طور پر تیارکردہ بچوں اور خواتین کے دیدہ زیب ڈیزائنوں والےکپڑے اور دیگر مصنوعات کے علاوہ کپڑے جوتے چوڑیوں سمیت دیگر اشیاء کے سٹالز لگا رکھے تھے ان سٹالز کا افتتاح ن لیگی ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی نے کیا اس موقع پر سٹالز سے بچوں اورخواتین نے کپڑوں جوتوں 14اگست کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم وجھنڈیوں اوردیگراشیاء کی خریدداری کےلئے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں آنے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ ارشد خان لودھی نے کہا کہ یہ سب کچھ کرنے کامقصد ہنر مندخواتین کی حوصلہ افزائی اور غریب نادارلوگوں کو سستے داموں چیزیں خرید کر عید کی خوشیوں میں برابر شریک کرنا ہے تاکہ غریب خواتین اور بچے مہنگائی بے روز گاری غربت کی وجہ احساس کمتری کاشکار نہ ہوں اس موقع پر موسیقی اورملی نغموں کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں