5

کوہسار پریس کلب کے انتخابات تک شاہد محمود کو پریس کلب کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

Spread the love

اسلام آباد/ مری(63نیوز)کوہسار پریس کلب کے انتخابات عید کے بعد ہونگے انتخابات تک شاہد محمود کو آرڈینیٹر مقرر کر دیا گیاہے،کوہسار پریس کلب الیکشن کے حوالے سے چیئرمین الیکشن کمیٹی کی سربراہی میں منقعدہ اہم اجلاس میں فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق کوہسار پریس کلب کے سالانہ الیکشن کے لیے 26 جولائی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا شدید بارش کے باوجود ممبران کی کثیر تعداد نے انتخابی عمل کا حصہ بننے کے لیے اجلاس میں شرکت کی ،جبکہ خرابی موسم کی وجہ سے کچھ ممبران اجلاس میں نہیں پہنچ سکے ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی الیاس عباسی کی زیر صدارت اس اجلاس میں بانی صدر اور ممبران کی رائے، سابقہ باڈی اور موجودہ امیدوار ان کی مشاورت سے الیکشن ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے جس کے تحت ممبر پریس کلب و 63 نیوز کے بیورو چیف شاہد محمود کو ممبران کی باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر الیکشن تک کوہسار پریس کلب کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر شاہد محمود نے اعتماد کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں