5

حادثات کی روک تھام کے لیے طلباء اور شہریوں میں ٹریفک ایجوکیشن کا سلسلہ جاری

Spread the love

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی بڑھتے ہوئےحادثات کی روک تھام کے لیے طلباء اور شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کی غرض سےٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔اسی حوالے سے اسکواڈ انسٹی ٹیوٹ آ ف اکیڈمک ایکسیلینس ساہیوال میں ٹریفک شعور و آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شھزاد چیمہ،پرنسپل ادارہ محمد جہانزیب،دیگر اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ٹریفک قوانین پر مبنی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کا اطلاق اسی وقت اور جگہ سے ہی شروع ہو جاتا ہے جب ہم اپنے گھر سے باہر نکلتے ہیں۔لہذا اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ ڈرائیونگ کے اصول اپنائیں اور حادثات سے محفوظ رہیں۔اس کے علاوہ ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ،‏سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ کم عمر طلباء کو ڈرائیونگ کرنے سے منع کیا گیا اور انکو اس حوالے سے جاری کمپین کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔۔طلباء کو بسوں پر لٹک کر اور انکی چھتوں پر چڑھ کر سفر کرنے سے منع کیا گیا۔ ٹریفک سگنلز اینڈ روڈ سائنز کے بارے بھی تفصیل سے سمجھایا گیا۔طلباء میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔آخر میں طلباء نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں