4

پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ طلبا وطالبات میں سائنس کا شعور اجاگر کیا جائے.فاروق اکمل

Spread the love

ساہیوال اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل نےیوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقامی کالجز اور یونیورسٹی کیمپسز کے طلبا و طالبات کے تیار کئے سائنسی پراجیکٹس کی نمائش میں شرکت کی۔جس میں کامسیٹ یونیورسٹی اور ایرڈ یونیورسٹی کے ساہیوال کیمپسز ،قائد اعظم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب گروپ آف کالجز نے حصہ لیا۔

محمد فاروق اکمل نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ طلبا وطالبات میں سائنس کا شعور اجاگر کیا جائے اور انہیں تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس سے ان کی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار ہو اور وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی لےکر ملک کی اقتصادی ، صنعتی اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں پلیٹ فارم فراہم کرنے پر آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا-انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشوں میں شرکت سے طلبا و طالبات میں مسابقت کی صحت مندانہ فضا پیدا ہوتی ہے -انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ پر زور دیا کہ وہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں –

اس موقع پر ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال عقیل اشفاق، کامسیٹس کیمپس کے ڈپٹی رجسٹرار محمد صفدر ،ایرڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد عظیم اور قائد اعظم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئر مین میاں مبشر حسن نے بھی شرکت کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں