3

کشمور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی۔ نہتے کشمیریوں پر انڈیا کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ان پر کلسٹر بم مارنے کے خلاف آج ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں احتجاجی ریلیاں مخلتف تقاریب جاری کشمور مین بھی مخلتف اسکولوں کے بچوں، شہریوں، سنی تحریک،سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

Spread the love

کشمور میں
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی۔
نہتے کشمیریوں پر انڈیا کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ان پر کلسٹر بم مارنے کے خلاف آج ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں احتجاجی ریلیاں مخلتف تقاریب جاری کشمور مین بھی مخلتف اسکولوں کے بچوں، شہریوں، سنی تحریک،سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کشمور کی فضاء پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کے نعرے گونج اٹھے، ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے۔
نہتے کشمیریوں پر انڈین فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور قتل عام کرنے اور ان پر کلسٹر بم مارنے کے خلاف آج ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں اور مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے کشمور میں بھی مختلف اسکولز کے بچوں، شہریوں، سنی تحریک، جماعت اسلامی و سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے مودی کا پتلا بھی گدھے سوار کیا ہوا تھا،، کشمور کی فضاء پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان، نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرو، کشمیر میں کلسٹر بم مارنے بند کروکے نعروں سے گونج رہی تھی، ریلی شہر کے مخلتف رستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سید ظفر حسین شاہ،حافظ حنیف مزاری، وزی چنہ، میر محمد کلوڑ و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر میں بھارتی ناپاک عزائم، و ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،کشمیر میں بھارتی عزائم سے ہم باخبر ہیں، نہتے کشمیریوں کے خلاف جو خونی کھیل کھیلا جارہے ہے انڈیا کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،کسی بھی دشمن کو مادر وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے،ہم انڈیاکی طرف سے کلسٹر بم مارنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی اداروں و انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انڈیا کہ خلاف انکوائری کریں اور نہتے کشمیریوں پر مظالم و انڈین بربریت کا سلسلہ بند کرایا جائے اور نہتے کشمیریوں کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔مظاہرین نے پریس کلب کیسامنے مودی کے پتلے اور انڈین پرچم کو نذر آتش بھی کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں